Monday November 25, 2024

ماہ رمضان میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا کیس۔۔عدالت نے گرفتار 3پولیس اہلکاروں سمیت چاروں ملزمان کو باعزت بری کردیا

راولپنڈی : تھانہ روات زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا،چاروں ملزمان کو بری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ روات کے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان نے 22 سال کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی۔لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کامقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
تھانہ روات کے ایس ایچ او راجہ اعزاز نے ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ زیادتی کا شکار ہونے والی مذکورہ لڑکی ہاسٹل کی رہائشی تھی۔ رفعیہ نامی لڑکی جانب سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقدمہ 16 مئی 2019ء میں تھانہ واردات میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تاہم آج سیشن عدالت نے تین پولیس اہلکاروں سمیت چاروں ملزمان کو بری کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ متاثرہ لڑکی کو 15 مئی کو اس وقت مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی دوست کے ساتھ سحری کرنے کے لیے جا رہی تھی۔راستے میں چار افراد نے اسلحے کے زور پر روکا اور گاڑی میں بٹھا لیا تھا جب کہ متاثرہ لڑکی کی دوست کو بھگا دیا۔ لڑکی نے الزام عائد کیا تھا کہ اسے گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کرنے کے بعد رقم اور طلائی انگوٹھی چھین لی تھی جب کہ ہاسٹل کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے۔ واقعے میں ملوث تینوں پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا گیا ہ تھا۔متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا تھا کہ کہ ان کو دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جب کہ صلح کے لیے دباؤ بھی ڈالا جا رہا تھا۔ملزمان کے خلاف جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا وہ ناقابل ضمانت تھیں۔

FOLLOW US