Tuesday January 21, 2025

عمران خان کی ذات اندرونی اور بیرونی طاقتوں کا ہدف بن گئی , وزیراعظم پاکستان کو غیر ملکی دوروں میں سکیورٹی بڑھانے کا مشورہ دے دیا گیا

لاہور : وزیراعظم عمران خان اندرونی و بیرونی طاقتوں کا ہدف بن گئے۔ ۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ میں یہ بار بار کہتا آ رہا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان اپنی سیکیورٹی بڑھائیں۔اور میں ابھی بھی اس بات پر قائم ہوں کہ عمران خان کو اپنی سیکیورٹی بڑھانی چاہئیے کیونکہ ان کی سیکیورٹی اس وقت بہت اہم ہے۔

لوگوں سے رابطوں والی بات سائیڈ پر رکھ کر عمران خان کو اپنی سیکیورٹی کا خیال رکھنا چاہئیے۔عمران خان کو بے شمار شخصیات سے خطرات ہیں۔اس میں اندرونی و بیرونی طاقتیں ملوث ہیں،ان سب کا اگر کوئی ایک ہدف ہے تو وہ عمران خان کی ذات کا ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بھی اس بات کا علم ہے کہ مائنس ون کا فامولا چل رہا ہے۔ خیال رہے اس سے قبل بھی معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیراعظم عمران خان کو اپنی سیکیورٹی بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔ سینئیر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیراعظم عمران خان کو کہا ہے کہ وہ اپنی سیکورٹی بڑھا لیں۔انہوں نے وزیراعظم کو یہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست ایک کڑوے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ عمران خان اپنی سیکیورٹی بڑھائیں۔اس کی وجہ افغانستان میں امن مذاکرات کا ختم ہونا ہے۔جیمز میٹس نے بھی کہا ہے کہ اس وقت پاکستان سے ہمارے خراب ترین تعلقات ہیں اور اعتماد کا فقدان ہے۔

خیال رہے کہ سابق آصف زرداری پرجان لیوا حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری پر دہشت گرد حملے کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں نے سابق صدر کو سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری پر جان لیوا حملہ ہونے کا خدشہ ہے۔ سیکیورٹی ادروں نے عدالت پیشی پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد سکیورٹی پلان کو از سر نو ترتیب دینے کے لئے انتظامیہ کو ہدایات کی گئی ہیں۔

FOLLOW US