Tuesday January 21, 2025

محمد بن سلمان نے کس ’خاص‘ شخصیت کو مولانا فضل الرحمن سے بات کرنے کیلئے پاکستان بھیج دیا؟ جانئے

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلاما (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے پاکستان میں متعین سعودی سفیر ایڈمرل (ر) نواف بن سعید الماکی سے ملاقات کی ہے۔یہ ملاقات سعودی سفاتخانے میں ہوئی۔اس حوالے سے قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی سفیر سے دوپہر کو ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بھی ملاقات کی۔ سعودی دفیر کی ان ملاقاتوں کو اس حووالے سے بھی خاص نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے کہ حکومت مولانا کے اسلام آباد کی جانب رواں ماہ کے آخر میں آزادی مارد اور کے بعد دھرنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن طریقہ اختیار کر رہی ہے۔جس میں ایسے غیر ملکی نمائندوں سے روابط بھی شامل ہیں جن کے مولانا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔سعودی سفیر نے مولانا فضل الرحمن اور دیگر سے ملاقات کئ تاکہ میزبان ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔

سعودی سفیر پیر کو پاکستان پہنچے تھے وہ جمعہ کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔اور اپنی جائزہ رپورٹ سعودی حکام کو پیش کریں گے۔وزیراعظم عمران خان بھی اتوار کو سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔یہ کہنا مناسب ہو گا کہ سعودی عرب پاکستان میں نخالف سیاسی جماعتوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان بھی مولانا فضل الرحمن سے تصادم نہیں چاہتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں اس حوالے سے اہم پیش رفت ممکن ہے۔خیال رہے ۔وزیراعظم عمران خان 29سے 31اکتوبر تک سعودی عرب جائیں گے۔وزیراعظم سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کو بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

FOLLOW US