Tuesday January 21, 2025

پاک فوج نے3میجرز کو برطرف کردیا تینوں افسران کس سنگین جرم میں ملوث نکلے؟ قید کی سزا سنا دی گئی

راولپنڈی : پاک فوج کے تین میجرز کو انضباطی کارروائی کے تحت ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک فوج نے تین میجرز کو انضباطی کارروائی کے تحت ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
پاک فوج کے 3 میجرزکے خلاف نظم وضبط کی خلاف ورزی کے تحت سزا دی گئی۔ الزامات تسلیم کرنے پر تینوں میجرز کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ برطرف ہونے والے تینوں میجرز مس کنڈکٹ اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افسران اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ دو افسران کو دو ، دو سال قید با مشقت بھی دی گئی ہے۔

FOLLOW US