لاہور (ویب ڈیسک) ملک کے موجودہ سیاسی حالات عجیب و غریب موڑ پر پہنچ چکے ہیں ، ایک طرف تو عمران خان نے احتساب کا نعرہ بلند کرکے پاکستان کے سب سے امیر اور بااثر سیاسی خاندانوں کا ناک میں دم کر رکھا ہے تو دوسری طرف انکی معاشی پالیسیوں سے بظاہر ہر پاکستانی عاجز نظر آرہا ہے ، حالانکہ وہ بار بار کہہ چکے ہیں کہ ہمیں کچھ عرصہ صبر اور برداشت سے کام لینا پڑے گا ۔ اب حالات یہ ہیں کہ ایک طرف مہنگائی پر چیخ و پکار ہو رہی ہے تو دوسری جانب پاکستانی تاجر طبقہ عمران خان کی معاشی پالیسیوں سے اتنا نالاں ہے کہ چند روز قبل تاجر باقاعدہ شکایت لے کر آرمی چیف کے پا س پہنچ گئے ،
اسی طرح ایک طرف تو پاکستان کی بیوروکریسی عمرانی پالیسیوں سے تنگ آ کر حکومت کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے تو اسکے ساتھ ساتھ حکومت سے جائز و ناجائز مطالبات منوانے کے لیے جلسے اور ہڑتالیں بھی پاکستان میں معمول بن چکا ہے ۔ اسی صورتحال پر نامور صحافی ارشاد بھٹی نے اپنے ایک حالیہ ٹویٹ میں شاندار بات کہی ہے ، ارشاد بھٹی لکھتے ہیں ۔۔۔۔” تاجروں سےپورا ٹیکس نہ لو ورنہ وہ ہڑتال کرینگے سیاستدانوں سےکرپشن کاحساب نہ لوورنہ وہ دھرنا دینگے سرکاری افسران ڈاکٹروکوکام کرنے کا ناکہو ورنہ ہڑتال کرینگے یعنی ٹیکس چوری،کام چوری،کرپشن کی اجازت دی جائے تو ہی یہ ملک چلے گا۔۔۔ خان صاحب : صاحب یہ 72 سال کا گند آپ کوہی صاف کرناہے” ۔