Tuesday January 21, 2025

وہ خبر آگئی جس کا سب کو انتظار تھا۔۔۔ بجلی کی قیمتوں میں زبردست کمی، پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزارت توانائی نے عوام کو سردیوں میں سستی بجلی فراہم کرنے کااعلان کردیا، سیکرٹری پاور نے بتایا کہ سردیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ کم ہو جاتی ہے، اسکیم پر کام جاری اور اس کا اعلان نومبر میں کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، وزارت پانی و بجلی نے سردیوں میں سستی بجلی فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اجلاس میں سیکرٹری پاور عرفان علی نے کمیٹی کو بتایا کہ سردیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ کم ہو جاتی ہے ایک ایسی سکیم پر کام کر رہے ہیں پیک آوور اور آف آوور کا فرق ختم ہو، اسکیم پر کام جاری اور اس کا اعلان نومبر میں کردیں گے۔اسکیم کا اعلان نومبر میں ہوگا، اس وقت اضافی بجلی موجود ہے۔عرفان علی کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت اضافی بجلی موجود ہے، سردیوں کی راتوں میں ڈیمانڈ5ہزار رہ جاتی ہے،

اسکیم کے تحت صارفین کو یکساں نرخوں پر بجلی دیں گے۔سیکرٹری پاور بریفنگ میں کہا اسکیم کے تحت تمام صارفین کو یکساں نرخوں پر بجلی فراہم کریں گے چاہتے ہیں کہ گیس کی طلب کم ہو اور صنعتی پہیہ چلے، گردشی قرضے نے پورے توانائی سیکٹر کو جکڑا ہوا ہے، کوشش ہے کہ آئندہ سال دسمبر تک سرکلر کا فلو صفر ہوجائے ، اب سرکلر ڈیٹ بارہ سو ارب روپے ہے۔ان کا کہنا تھا گزشتہ سال سرکلرڈیٹ میں 38ارب روپےکا اضافہ ہو رہاتھا، اس وقت سرکلر ڈیٹ 1200ارب روپے تک پہنچا ہے، حیدر آباد میں ایک ہزار پلازے کنڈوں پر چل رہے تھے پانچ سو پلازوں سے چوری ختم کردی پانچ سو ابھی بھی چل رہے ہیں۔پی پی کےمولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جس دن واپڈا سے کرپشن ختم ہو گی تو میں مانوں گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات بہترین ہیں، چین کو بھرپور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، سی پیک کے تحت کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بیجنگ میں پریس کانفرنس میں کیا، شاہ محمود نے کہا وزیر اعظم عمران خان کا چین کا یہ تیسرا دورہ ہے، پاکستان کا چین کے ساتھ اعتماد کا رشتہ ہے، چین نے وزیر اعظم کا بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا ہم اہم علاقائی اور عالمی امور پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں، سی پیک سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ خطہ بھی مستفید ہوگا، چین کو اس سلسلے میں بھرپور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا سی پیک کے تحت کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی ہم پر لازم ہے، چینی اعلیٰ قیادت کو بتایا اب سی پیک اتھارٹی قائم کرنی ہے، چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی بھی دعوت دی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہم راہ چین کے تیسرے دورے پر بیجنگ میں ہیں، آج انھوں نے پاک چین تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہا چینی سرمایہ کار پاکستان آئیں اور منافع حاصل کریں، چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھ رہے ہیں۔

FOLLOW US