Tuesday January 21, 2025

تحریک انصاف کی حمایت کرنے پر قوم سے معافی مانگتا ہوں،حسن نثار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی و تجزیہ کار حسن نثار نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرنے پر معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق حسن نثار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پہلی غلطی توقعات کو بہت اُوپر لے جانا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری غلطی یہ تھی کہ میں نے بہت یقین سے کہا تھا کہ یہ آجائیں گے تو پتہ نہیں کیا توپ چل جائے گی۔یہ میری جہالت اور بے وقوفی تھی۔ مجھے اس حد تک نہیں جانا چاہئیے تھا۔ میں سپورٹ کرتا تو مناسب طریقے سے سپورٹ کرتا۔ مجھے ان کے دعووں پر یقین نہیں کرنا چاہئیے تھا۔ ایک غلطی جو حکومت سے ہوئی وہ تھی کہ انہوں نے نہ تو ہوم ورک کیا اور نہ ہی تیاری

کی۔ اس کے بغیر تو بچہ میٹرک یا اے لیول کا امتحان بھی نہیں دے سکتا۔بے شک بچہ کتنا ہی ذہین کیوں نہ ہو، جب اُس نے تیاری ہی نہیں کی ہوئی وہ کیسے کر لے گا ؟ آپ جتنے مرضی طاقتور ہوں، آپ نے کُشتی لڑنی ہے یا کوئی اور کھیل کھیلنا ہے ، جب تک آپ نے اُس کے لیے کوئی ہوشیاری یا کوئی ٹرک (Trick) نہیں سیکھی تو تب تک آپ اُس کھیل کو نہیں جیت سکتے۔حسن نثار نے کہا کہ اس معاملے میں عمران خان 75 فیصد اور 25 فیصد اُن کے آس پاس کے لوگ ذمہ دار ہیں جو اُن کو یہ تاثر دیتے رہے کہ ہم بہت تیاری کر رہے ہیں، ہم یہ کر رہے ہیں ، وہ کر رہے ہیں۔ یہ تو ان کی حکومت میں آنے سے پہلے کی حماقتیں ہیں۔ اتنا مشکل ملک تھا لیکن انہوں نے نہ تو کوئی کام کیا اور نہ ہی کوئی ہوم ورک یا تیاری کی۔ میں نے ایک دو دن قبل عشرت حسین ،جو گورنر اسٹیٹ بینک تھے ، کی کتاب اُٹھائی اُن کی کتاب کا عنوان ہی یہی ہے ” Governing the ungovernable” یعنی کسی ایسے ملک کو گورن کرنا جو گورننگ کے قابل ہی نہیں ہے۔ اس کے لیے کتنی زیادہ تیاری کی ضرورت تھی جو موجودہ حکومتی جماعت نے نہیں کی اور اب ہم اس کی قیمت چُکا رہے ہیں۔

FOLLOW US