Tuesday January 21, 2025

طالبان کے اصرار کے باوجود وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف نے طالبان سے ملاقات کیوں نہیں کی؟ اندر کی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد : وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغان طالبان سے ملاقات نہیں کی ہے۔ وزیرِ خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان افغان طالبان سے ملاقات کرنا چاہتے تھے لیکن افغان صدر نے درخواست کی کہ کچھ انتظار کیا جائے اس لیے تاحال طالبان کے وفد سے وزیراعظم اورآرمی چیف نے ملاقات نہیں کی ہے۔

وزیرِ خارجہ نے بتایا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے طالبان وفد کے ساتھ ملاقات سے قبل افغان حکومت کو اعتماد میں لیا تھا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ افغان طالبان کے وفد سے امریکی معاون خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات بھی ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان طالبان کے وفد سے ملاقات میں افغان حکومت سے مذاکرات پر زور دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں جنگ نہیں بلکہ مذاکرات سے سیاسی حل تلاش کرنا ہو گا تاکہ افغانستان میں امن قائم ہو جسکا فائدہ پاکستان اور افغانستان سمیت ساتھ خطے بھر کو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جہاں ختم ہوا وہیں سے دوبارہ شروع کیا جائے، مذاکرات میں تعطل ہوا ہے لیکن اب پاکستان کی کوشش ہے کہ افغانستان میں جنگ بندی ہو تاکہ مذاکرات کامیاب ہو سکیں۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کی کوششوں پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں پاکستان کی کوشوں کو سراہا ہے۔

وزیرِ خارجہ نے افغان طالبان کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کی ہے جبکہ اس سے قبل کیا گیا تھا کہ پاکستان کے دورے پر آنے والے افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے عمائدین پر مستشمل وفد نے ملابردار کی قیادت میں آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے،برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے۔اب اس خبر کی تردید کر دی گئی ہے۔

FOLLOW US