اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ کشمیر مشن پر عمران خان جو کامیابی حاصل کر سکتے تھے وہ انہوں نے گزشتہ ہفتے سمیٹ لی ہے، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیر اعظم اپنی تمام تر توجہ کو پاکستانی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے مرکوز کریں، کیونکہ اب یہاں پر پاکستانی معیشت میں ہر جانب سرخ بتیاں جل رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کامران خان کا کہنا تھا کہ ’’ کشمیر مشن پر عمران خان جو کامیابی حاصل کر سکتے تھے وہ انہوں نے گزشتہ ہفتے سمیٹ لی ہے، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیر اعظم اپنی تمام تر توجہ کو پاکستانی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے مرکوز کریں، کیونکہ اب یہاں پر پاکستانی معیشت میں ہر جانب سرخ بتیاں جل رہی ہیں،یہ سرخ بتیاں اس وقت پاکستانی کاروبار کے جمود کی عکاسی کر رہی ہیں، پاکستان کے کاروباری شخصیات اس وقت بہت پریشان اور مایوس دکھائی دے رہے ہیں، پاکستان کی کاروباری شخصیات کے مطابق پاکستانی معیشت کا پہیہ آگے نہیں بڑھ رہا، کاروباری شخصیات کو شکایات عمران خان سے نہیں ہے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان ان لوگوں سے مل کر انکی پوری بات پر اطمینان سے سنتے ہیں، اور انکے حل کے لیے احکامات بھی جاری کرتے ہیں لیکن ان پر عمل نہیں کیا جارہا، اس ساری صورتحال نے بہت بڑی بے چینی کو جنم دے دیا ہے، اسی لیے آج پاکستان کے بزنس لیڈر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور فوجی قیادت سے آرمی ہاؤس میں ملاقات
کرنے جا رہے ہیں، یہ ایک غیر معمولی اجلاس ہے جہاں پاکستان کی بزنس کمیونٹی اپنا رونا لے کر فوجی قیادت کے پاس جا رہی ہے اور فیصلہ کُن اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہے، اس وقت پاکستان کی معاشی صورتحال اس حد تک ابتر ہوگئی ہے کہ عمران خان کو فوری طور پر اپنے آفس کے اندر ، اپنی ٹیم کے اندر تبدیلیاں لانی ہونگی ، پاکستان اس وقت معاشی اور کاروباری ایمرجنسی سے گزر رہا ہے۔ ‘‘ کامران خان کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :
پاکستانی معیشت میں ہر جانب سرخ بتیاں جل رہی ہیں! بزنس لیڈرز اپنا رونا لیکر آج چیف آف آرمی اسٹاف کے پاس جارہے ہیں!
Businessmen meeting with COAS Gen Bajwa#KKsTake pic.twitter.com/v2yGvxU3af— Kamran Khan (@AajKamranKhan) October 2, 2019