Monday February 24, 2025

ڈیل کی کوششیں پیچھے رہ گئیں ، مریم نواز آج کل کیوں خاموش ہیں، وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی و تجزیہ کار مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ مریم نواز اس وقت مصلحتاً چپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی اس لیے چپ ہیں کیونکہ اُن کے سر پر اس وقت ضمانت سوار ہے۔ اُن کو اس وقت صرف اور صرف ضمانت کروانی ہے اور وہ اس معاملے میں کسی کو شامل نہیں کرنا چاہتیں۔ وہ بس یہی چاہتی ہیں کہ چُپ کر کے ضمانت کروائیں اور کسی طرح جیل سے باہر چلی جائیں۔مبشر لقمان نے کہا کہ یہ سب اتنی جلدی نہیں ہو سکتا۔ میں ضمانت کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن اِن کا باہر آنا جانا اتنی جلدی نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عمران خان کو نہیں جانتیں میں عمران خان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، عمران خان نہ تو کسی کے رعب میں آتا ہے اور نہ ہی کسی سے ڈرتا ہے۔نہ ہی عمران خان نے کسی

قسم کی کوئی ڈیل کرے گا۔اگر آپ نے ڈیل کرنی ہے تو آپ عدالت کو اور ریاست کو دستخط کر کے دیں، پھر ہی حکومت آپ کو باہر جانے کی اجازت دے گی۔ اب اندر کھاتے کوئی کام نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو سیاسی حالات کے حوالے سے جلد ہی مزید اپ ڈیٹ کروں گا۔ خیال رہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نیب کی حراست میں ہیں اور اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔مریم نواز پر منی لانڈرنگ کے الزامات بھی عائد ہیں جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ مریم نواز نے اپنی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع بھی کیا تھا۔ گذشتہ روزمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے نیب سے جواب طلب کیا۔ عدالت نے نیب کو 14 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا تھا۔