Tuesday January 21, 2025

حکومتِ پاکستان نے پاک چین سرحد تین روز کیلئے بند کر دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومتِ پاکستان نے پاک چین سرحد تین روز کیلئے بند کر دی ہے۔ حکومتِ پاکستان نے چین کے قومی دن کی تقریبات کے موقع پر تین روز کے لیے پاک چین سرحد کو بند کیا گیا ہے۔ امیگریشن چیک پوسٹ سوست سے کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2019 کو عوامی جمہوریہ چین کا قومی دن

منایا جائے گاایف آئی اے کے مطابق ‘عوامی جمہوریہ چین اور سلامی جمہوریہ پاکستان کے بارڈر اینڈ پورٹ کنٹرول کے درمیان 22 مئی 2013 کو دستخط شدہ معاہدے کے مطابق پورٹ تین روز کے لیے بند رہے گا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پورٹ یکم اکتوبر سے 3 اکتوبر تک 3 روز کے لیے بند رہے گا اور خنجراب سرحد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے تین روز تک بند رہے گی۔ خیال رہے کہ آج چین کا 70 واں قومی دن منایا جارہا ہے جس کے سلسلے میں تین روزہ جشن بھی منایا جائے گا، یکم اکتوبر کو فوجی پریڈ کے علاوہ دفاعی ساز وسامان کی نمائش بھی کی گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں نے چینی قیادت کو مبارک باد بھی دی ہے۔ یومِ آزادی کے موقع پر دارالحکومت بیجنگ میں مرکزی تقریب ہوئی جس میں فوجی طاقت کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ تيانانمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ کوئی قوت چین کی بنیادوں کو نہیں ہلاسکتی یا چین کے عوام اور قوم کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے 3روزہ دورے پر چین جائیں گے، مسئلہ کشمیر کیلئے

حمایت چینی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے،چینی قیادت کے سی پیک سے متعلق خدشات دور کرنے سمیت متعدد مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے 3روزہ دورے پر چین جائیں گے۔

FOLLOW US