Tuesday January 21, 2025

مریم نواز کی رہائی، وکیل نے ایسا کام کر دکھایا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، عدالت نے نیب کو بڑا حکم جاری کردیا

اہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے ضمانت پر رہائی کیلئے دائر درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر تے ہوئے ریکارڈ مانگ لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے گرفتاری پرقانونی اعتراضات اٹھاتے ہوئے موقف اپنایا کہ نیب کو مریم نواز کیخلاف کارروائی کا کوئی اختیار نہیں۔مریم نواز کے پاس کوئی عوامی یا سرکاری عہدہ نہیں رہا۔مریم نواز کیخلاف نیب نے بے بنیاد الزامات میں چھان بین شروع کی ہے۔مریم نواز

جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اب جیل میں ہیں اور ان کو سلاخوں کے پیچھے رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ استدعاہے کہ مریم نواز کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت 14اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے نیب سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

FOLLOW US