Tuesday January 21, 2025

جہانگیر ترین کو پروٹوکول دینا بہاولپور ائیرپورٹ کے سب انسپکٹر کو مہنگا پڑ گیا،دھماکہ خیز احکامات جاری، کارروائی شروع

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیر ترین کو بہاولپور ائیرپورٹ پر پروٹوکول دینے پر اعلیٰ حکام نے اے ایس ایف کے سب انسپکٹر محمد اشرف کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور ابتدائی طور پر ان کا فوری تبادلہ تربت بلوچستان ائیرپورٹ کردیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین جو کہ پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدیدار اور عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں جب اپنے حلقہ انتخاب لودھراں جانے کے لئے بہاولپور ائیرپورٹ پر جہاز سے اترے تو ان کو پروٹوکول سب انسپکٹرمحمد اشرف نے دیا جس پر اعلیٰ حکام ائیرپورٹ سیکورٹی فورس سیخ پا ہوگئے اور انہیں

شوکاز نوٹس جاری کردیا جبکہ ڈی جی اے ایس ایف نے واقعہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر محمد اشرف کا تبادلہ تربت بلوچستان کردیا اور ان کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا کہ آپ نے جہانگیر ترین کو غیر قانونی طور پر پروٹوکول کیوں دیا ہے۔اے ایس ایف حکام کی طرف سے جاری سرکاری احکامات کی دستاویزات کے مطابق محمد اشرف پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان پر جہانگیر ترین کو غیر قانونی پروٹوکول دینے کا الزام ہے جبکہ محمد اشرف نے جہانگیر ترین کی باڈی سرچ نہیں کی ہے جبکہ باڈی سرچ کے بغیر ہی جہانگیر ترین کو اپرون پر جانے دیا گیا ہے،ان کے علاوہ سب انسپکٹر محمد اسلم بھٹی کی بھی سخت سرزنش کی گئی ہے جس نے ترین کو غیر قانونی پروٹوکول دیا ہے ان پر بھی الزام ہے کہ باڈی سرچ کیلئے ان افسران نے جہانگیر ترین کو گیٹ پر روکا بھی نہیں ہے جبکہ باڈی سرچر سرفراز حسین کو وارننگ دے کر بری کردیاگیا ہے۔اے ایس ایف کے احکامات کی روشنی میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جہانگرین ترین ایک سیکورٹی رسک ہیں

FOLLOW US