Tuesday January 21, 2025

کیا ایک تقریر سے مہنگائی ختم اور معیشت اچھی ہو جائے گی‘فضل الرحمن کی تنقید

ڈی آئی خان (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کیا وزیراعظم عمران خان کی ایک تقریر سے مہنگائی ختم اور معیشت اچھی ہو جائےگی۔ڈی آئی خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے چمن دھماکے کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔اسلام آباد لاک ڈاؤن سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے، ابھی سے اگر مگر کے سوال کے جواب دینا مناسب نہیں ہے۔وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب، کشمیر میں مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیاان کا کہنا تھا کہ ہم 15 ملین مارچ کر چکے ہیں، شیخ رشید کی آزادی مارچ ملتوی کرنے کی بات کا علم نہیں، اس پر جواب نہیں دے سکتا۔وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں خطاب سے متعلق سوال پر جے یو آئی ف

کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کیا وزیراعظم عمران خان کی ایک تقریر سے مہنگائی ختم اور معیشت اچھی ہو جائےگی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غریب پس رہا ہے، نوجوان نسل کی امیدیں خاک میں مل گئی ہیں اور قوم ایک سال میں تھک چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی طرف جانا جمہوریت کا حصہ ہے، احتجاجی تحریک میں ازسر نو آزادانہ الیکشن کا مطالبہ کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے وفد کی قیادت کی اور نیویارک میں ایک ہفتہ قیام کیا۔ اپنے قیام کے دوران انہوں نے مختلف سربراہان حکومت اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈرا آرڈن، ایران کے صدر حسن روحانی، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

FOLLOW US