Tuesday November 26, 2024

وزیراعظم عمران خان کا وطن پہنچتے ہی قوم سے خطاب کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان پہنچ کر ائیرپورٹ پر کارکنان سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جدہ میں مختصر قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ہیں اور وزیراعظم عمران کان کا استقبال کرنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے پہلے ہی کپتان کی آمد پر بھر پور تیاریاں‌جاری ہیں، تاکہ وطن واپسی پر ان کا استقبال کیا جاسکے. معاون خصوصی عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما،کارکن اورکابینہ اراکین وزیراعظم عمران خان کااستقبال کرینگے،عمران خان نےامت مسلمہ،مظلوموں کی آوازبن کرقوم کاسرفخرسےبلندکیا .عمران خان کےدیوانےہوائی اڈےپران کوخوش آمدیدکہیں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جنرل

اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے لیے جدہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم عمران خان نیویارک ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے ، انہیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچے تھے اور اب وطن واپسی کے لیے جدہ ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود ہیں۔وزیراعظم سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 722جدہ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے ہیں اور ان کا طیارہ آج 4 بج کر 10 منٹ پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گا۔

FOLLOW US