Tuesday January 21, 2025

”یہ جہاد ہے“ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور۔۔۔! وزیراعظم عمران خان نے وطن واپس پہنچتے ہی دھماکہ خیز اقدام کا اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھرواضح کیا ہے کہ کوئی ہو نا ہو پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، یہ ایک جہاد ہے جدو جہد میں اونچ نیچ آتی ہے، کشمیری انشاء اللہ اپنی جنگ آزادی جیتیں گے، نریندر مودی کی فاشسٹ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے۔ اتوار کو وزیراعظم عمران خان امریکہ کے کامیاب دورے کے بعد سعودی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم عمران

خان کا شاندار استقبال کیا گیا،وفاقی وزراء، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے وزیراعظم عمران خان کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے، کارکنوں اورپارٹی رہنماؤں نے وزیر اعظم عمرا ن خان کے حق میں نعرے لگائے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر ریلوے شیخ رشید، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا اور اسد عمر کے علاوہ کے پی کے کابینہ کے اراکین بھی وزیراعظم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پہنچے اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جبکہ اہم شاہراہوں پر استقبالیہ بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد استقبال کیلئے آنے والے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جس طرح انہوں نے دعائیں تاکہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کا کیس مشکل وقت میں اقوام متحدہ میں لڑ سکیں۔عمران خان نے کہاکہ خاص طور پر بشریٰ بی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے میرے لیے بہت دعائیں کیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کشمیر کے عوام کو مایوس نہیں ہونا،انہیں برے وقت میں گھبرانا نہیں ہے کیونکہ کشمیر ی آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک جہاد ہے اور ہم کشمیریوں کے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کہ ہم اللہ کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہو نا ہو لیکن پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں کشمیریوں کا سفر ہوں،میں وعدہ کرتا ہوں کہ مودی کی فاشسٹ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت کو بے نقاب کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو کرفیو میں بند کر رکھا ہے،

جدوجہد میں اونچ نیچ ہوتی ہے، اچھا وقت بھی آتا ہے اور برا بھی لیکن برے وقت میں مایوس نہیں ہونا کیونکہ کشمیری مائیں، بہنیں اور بزرگ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، کشمیری اپنی جدوجہد جیتیں گے اور کامیاب ہوں گے۔وزیراعظم نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ جو لوگ میرے ساتھ گزشتہ 20 سالوں سے موجود ہیں ان سب کو ایک چیز سمجھائی ہے کہ کوشش انسان کی ہوتی ہے، کامیابی اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد وطن واپسی کیلئے سعودی ایئرلائنز کی کمرشل پرواز کے ذریعے نیویارک سے جدہ پہنچے جہاں مختصر قیام کے بعد وطن روانہ ہوئے تھے۔

FOLLOW US