Tuesday January 21, 2025

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اچانک طبیعت ناسازہوگئی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوفوری طورپراے ایف آئی سی پہنچا دیا گیا ہے، اس دوران ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کومکمل طور پر آرام کا مشورہ دیا ہے، طبی معائنہ کے دوران ڈاکٹرزنےچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےضروری ٹیسٹ بھی کئے، ڈاکٹرزنے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

کومکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی طبیعت ناساز ہونے پر مختلف شخصیات کی جانب سے ان کی عیادت او ر خیریت دریافت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چیئرمین سینیٹ طبیعت کی خرابی کےباعث ہسپتال میں داخل رہ چکے ہیں اور ڈاکٹرز کے پینل نے مکمل چیک اپ کے بعد صادق سنجرانی کو ادویات بھی فراہم کی تھیں جن سے ان کی تکلیف کم ہوگئی تھی۔

FOLLOW US