Tuesday January 21, 2025

بلاول! مردوں کی باتوں میں نہیں بولتے، وزیراعظم کی تقریر کو مایوس کن قرار دینے پر عامر لیاقت کی بلاول بھٹو پر تنقید

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر پر کئی سیاسی رہنماؤں کا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو مخالفین نے بھی سراہا ہے کیونکہ عمران خان نے اپنی تقریر میں مسئلہ کشمیر کو خوب اجاگر کیا۔تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو مایوس کن قرار دے دیا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ مایوس وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے حق خود ارادیت کے لیے مضبوط کیس پیش نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قسمت کا فیصلہ اسلام آباد اور دہلی نہیں بلکہ کشمیری عوام کو

کرنا چاہئیے۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اس بات پر زور دینے سے ، کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، سے اس تاثر کو زائل کرنے میں مدد ملے گی کہ کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ کیا گیا ہے۔۔تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے بھی بلاول بھٹو پر تنقیدی وار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مَردوں کی بات میں نہیں بولتے۔خیال رہے گذشتہ رات بھی پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے تاریخی خطاب کو مایوس کن قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کیا گیا خطاب مایوس کن تھا، پیپلز پارٹی اپنے کشمیریوں بھائیوں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

FOLLOW US