لاہور (این این آئی) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے گھر کے باہر فائرنگ کے باعث ایک شخص زخمی ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس کی سکیورٹی پر تعینات اہلکار سے گولی چل گئی جس سے ایک راہ گیر زخمی ہو گیا جسے ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمی ہونے والے شخص کی شناخت خدابخش کے نام سے ہوئی ہے۔سکیورٹی اہلکار سے گن صاف کرتے ہوئے ٹریگر دب گیا تھا جس کے باعث گولی چل گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کمشنر مدثرریاض ملک اور ریجنل پولیس افسر عمران احمر سمیت پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی۔کمشنر
اور آر پی او نے زخمی راہ گیر کو ہر ممکن علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیدیا ہے اور کانسٹیبل کاشف کو تھانہ بی ڈویژن پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، ساتھ ہی آرپی او نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔اس ضمن میں ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ انکوئری اور تحقیقات کی روشنی میں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔