Monday February 24, 2025

بریکنگ نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ زلزلہ متاثرین کے لیے اچانک کہاں پہنچ گئے؟

راولپنڈی (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ زلزلہ سے متاثرہ افراد کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا،سول حکومت کے تعاون سے حالات جلد معمول پر آجائیں گے ۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیااورزلزلہ سے متاثرہ افراد کے ہر ممکن خیال

رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے جاتلاں نہر اورسڑکوں کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا ۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ زلزلہ سے متاثرہ افراد کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا سول حکومت کے تعاون سے حالات جلد معمول پر آجائیں گے ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت عروج پر پہنچ گئی ہے، وہ یو این لیڈرز میں دوسرے نمبر پر رہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر گوگل سرچ میں عمران خان دوسرے نمبر پر رہے، گوگل سرچ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد سب سے زیادہ عمران خان کو سرچ کیا گیا۔عمران خان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی امریکی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا کہ یہ وہ لیڈر ہیں جن سے میں خود ملنا چاہتا تھا حالاں کہ دنیا کے کئی رہنما مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستانی مؤقف کو بھرپور طریقے سے پیش کیا۔انھوں نے دنیا پر واضح کیا

کہ مقبوضہ کشمیر جو پچاس دنوں سے جیل بن چکا ہے، بھارتی اقدامات کے باعث ایک المیے کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔عمران خان نے نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے سلسلے میں منعقدہ کانفرنس میں بھی پاکستان اور اسلام کے تناظر میں واضح اور مضبوط مؤقف اپنایا اور پرزور الفاظ میں کہا کہ مذہب اور دہشت گردی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے معاملے کو اٹھائیں گے۔