Wednesday September 10, 2025

شدید زلزلے کی خبریں سنتے ہی وزیراعظم عمران خان نے فون کر کے کیا ہدایات جاری کر دیں؟

واشنگٹن (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان یو این اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیویارک میں موجود ہیں۔وزیراعظم عمران خان کو نیویارک میں پاکستان کے مختلف شہروں میں آنے والے زلزلے سے متعلق آگاہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے زلزلے اورر اس کے باعث ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔خیال رہے کہ آج ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،جس کے نتیجے میں سب زیادہ نقصان میر پور آزاد کشمیر میں ہوا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100 افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے۔جب کہ اسپتال لائے گئے دو زخمی بھی چل بسے۔دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو امدادی کارروائیوں میں فوری طور پر حصہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔پاک فوج کو آرمی چیف کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایات کر دی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ریسکیو آپریشن میں سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔ آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے دستے، ایوی ایشن اور میڈیکل ٹیمیں بھی روانہ ہو گئی ہیں۔یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ملک کے شمالی اور میدانی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلے کے جھٹکے لاہور، فیصل آباد،

قصور، ڈسکہ، اسلام آباد ، راولپنڈی، پشاور، جہلم ، چارسدہ ، صوابی ، سوات ، مانسہرہ ، مینگورہ ، میرپور خاص ، مری، کوٹ مومن ، سانگلہ ہل ، سکھیکھی ، گجرات ، حیدر آباد، اوکاڑہ، وزیر آباد، حافظ آباد، شکر گڑھ، شیخوپورہ ،کلر کہار، پاکپتن ، دیپالپور، صوابی، شاہ کوٹ، فیروزوالا، چکوال، جھنگ،شانگلہ، چنیوٹ ، خوشاب، اٹک ، سرگودھا، مانگا منڈی ، اسکردو، ہنگو، باجوڑ، آزاد کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے دورانیہ آٹھ سے دس سیکنڈ تھا ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جہلم کے 5 کلومیٹر شمال میں تھا ۔