Monday January 20, 2025

بڑی بہن نے چھوڑی بہن کی جان لے لی

حجرہ شاہ مقیم (نیوز ڈیسک) حجرہ شاہ مقیم میں سنگدل بڑی بہن نے نے چھریوں اور کسی کے وار کر کے چھوٹی بہن کو قتل کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کی نواحی بستی نور چورستہ میاں خاں کے رہائشی محنت کش محمد رمضان کی بیٹی 25 سالہ فوزیہ کی شادی چار ماہ قبل ہوئی جسکا خاونز بیرون ملک ہے جو میکے ملنے آئی ہوئی تھی گزشتہ شب درمیانی فوزیہ نے اچانک اپنی سوئی ہوئی چھوٹی بہن عاصمہ کے سر پر کسی کے وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ایس ایچ او تھانہ چورستہ میاں خاں رفعت حمید نے این این آئی کو بتایا کہ قاتلہ فوزیہ کا ذہنی توازن درست نہیں جسے گرفتار کر کے ضروری قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے دوسری طرف چھوٹی بہن کو قتل کرنیوالی فوزیہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ عاصمہ اسے خوفزدہ کرتی ڈراتی تھی جس پر اس نے اسے مار ڈالا۔

دوسری جانب چارسدہ کی تحصیل تنگی کے علاقہ باجوڑو کلی میں تیز رفتارموٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر سوات میں گرنے سے دو بچوں اور خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔حادثے میں جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور انکے دو بچے شامل ہیں جو منگنی کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے ضلع مہمند کے علاقہ یکہ غنڈ سے شاخ نمبر 6 جا رہے تھے کہ باجوڑو کلی میں انکی موٹر کار تیز رفتاری کے باعث سڑک سے ملحقہ نہر سوات میں گر گئی۔حادثے میں قمر ولد باور خان نامی شخص، اسکی اہلیہ اور دو بچے بلال اور محمد موقع پر جاں بحق جبکہ گاڑی کا ڈرائیور صالح شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے میتوں اور زخمی شخص کو باہر نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال تنگی منتقل کیا جہاں سے زخمی ڈرائیور کو پشاور کے ایل آر ایچ منتقل کیا گیا ہے۔

FOLLOW US