اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد نےٹویٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ بھارت نے آزاد جموں و کشمیر میں سیز فائر لائن کے قریب بھاری ہتھیار اور فوج منتقل کرنا شروع کر دی ہے۔زید حامد نے مزید کہا کہ اس مہینے جھڑپیں تو معمول کی بات ہیں لیکن یہ نئی پیش رفت بھاری ثابت ہو سکتی ہے۔ جو اس کی طرف اشارہ بھی کر رہی ہے کہ بھارت کچھ دنوں میں کوئی مس ایڈونچرکر سکتا ہے جو کہ ایک فالس فلیگ آپریشن بھی ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ مسئلہ کشمیر کو لیکر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔