Tuesday January 21, 2025

وزیر اعظم عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا خصوصی دروازہ کھول دیا گیا

ریاض(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا خصوصی دروازہ کھول دیا گیا جہاں انہوں نے اپنے وفد میں شامل افراد کے ہمراہ نوافل کی ادائیگی کی۔ نوافل کی ادائیگی کے بعد وفد نے امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد میں شامل افراد نے نوافل کی ادائیگی کے دوران امت مسلمہ اور ملکی سلامتی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ خانہ کعبہ کے کلید بردار اور حرم کی انتظامیہ نے وزیراعظم اور ان کے وفد میں شامل اراکین کو آب زم زم، کھجور اور قہوہ پیش کیا۔

FOLLOW US