Tuesday January 21, 2025

میڈیکل طالبہ نمرتا موت کیس میں حیران کن موڑ ، 4ملازمین معطل اور 3نوکری سے بر طرف کر دیے گئے، وجہ کیا نکلی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیکل طالبہ نمرتا موت کیس میں حیران کن موڑ ، 4ملازمین معطل اور 3نوکری سے بر طرف کر دیے گئے، وجہ کیا نکلی ۔۔۔ چانڈکا میڈیکل کالج طالبہ نمرتا کی ہلاکت پر وائس چانسلر نے 4 ملازمین کو معطل کر دیا ہے اور تین ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا،جب کہ زیر حراست دو ملزمان کے اسمارٹ فون فرانزک تجزیے کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دئیے گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ بے نظیر کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلا عطاالرحمن نے
اپنے ماتحت چانڈکا میڈیکل کالج میں طالبہ نمرتا کی پر اسرار ہلاکت پر ہاسٹل نمر 3 کے چار ملازمین کو معطل اور تین کو نوکریوں سے برخاست کر دیا۔امعطل ہونے والوں میں سینئئر کلرک حسین شاہ،جونئیر کلرک روزینہ، چوکیدار خان محمد اور چوکیدار اکبر تنیو شامال ہیں جب کہ برطرف ہونے والوں میں گرلز ہاسٹل کی فیمیل وارڈن مسمات عاصمہ، مسمات حسینہ اور مسمات نادیہ شامل ہیں۔

FOLLOW US