لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا ، خواجہ آصف کا موقف معلوم کرنے کے بعد قانون کے مطابق حتمی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزیر
خارجہ خواجہ آصف کے خلاف مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔ نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ شکایات کی جانچ پڑتال مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہے جو کہ حتمی نہیں ۔ ترجمان کے مطابق نیب قانون کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ان کا موقف معلوم کرے گا جس کے بعد ہی قانون کے مطابق حتمی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔