Tuesday November 26, 2024

جنوبی علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان، بعض بالائی علاقوں میں ہلکی بارشوں کابھی امکان

فیصل آباد ۔ (نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے ستمبر کے رواں ہفتہ کے دوران صوبے کے وسطی ، جنوبی علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بعض بالائی علاقوں میں ہلکی بارشوں کابھی امکان ظاہر کیاگیاہے۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایاکہ بارانی علاقوں میں چند ہلکی بارشوں کے بعد مون سون کاسلسلہ ختم ہو جائے گا جبکہ

یکم اکتوبر سے ملک کے بیشتر علاقوں سے حبس کی کیفیت بھی ختم ہو جائے گی۔انہوںنے بتایاکہ رواں ہفتہ کے دوران بالائی پنجاب میں دن کے وقت درجہ حرارت 28 سی34 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کے وقت 16 سی22 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب بھی 50 سی60 فیصد رہے گا۔انہوںنے بتایاکہ وسطی پنجاب میں دن کے وقت درجہ حرارت 30 سی35 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کے وقت 18 سی26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے نیز ہوا میں نمی کا تناسب 45 سی55 فیصد رہے گا۔ انہوںنے مزید بتایاکہ جنوبی پنجاب میں دن کے وقت درجہ حرارت 33 سی37 ڈگری سینٹی گریڈ ، رات کے وقت 20 سی28 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوامیں نمی کاتناسب 40 سی45 فیصد رہنے کا بھی امکان ہے۔

FOLLOW US