اسلام آباد(این این آئی) سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر حملوں سے پاکستان کوتیل فراہمی متاثرنہیں ہوئی۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے ریفائنری حملوں کے بعد پاکستان کوتیل فراہمی متاثر ہونیکا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب حکومت کے بروقت اقدامات سے تیل کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے پٹرولیم سپلائی متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر متحدہ عرب امارات سے اضافی تیل خریدنے کی بات کرلی تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان تاخیری ادائیگیوں کے تحت ماہانہ ساڑھے27کروڑ ڈالر کا خام تیل درآمد کر رہا ہے،پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں۔