اسلام آباد (این این آئی)نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما ء و رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی گرفتاری اور اثاثوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔نیب اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ نے اپنے فرنٹ مین کے نام پر کئی جائیدادیں بنائیں اور 25کروڑ کی لاگت سے تاج محل ہوٹل سکھر میں شکار پور روڈ پر اعجاز بلوچ کے نام سے بنایا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ روحی روڈ پر کروڑوں روپے مالیت کا پیٹرول پمپ فرنٹ مین قاسم شاہ کے نام پر بنایا گیا۔نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ پروفیسرز کواآپریٹو ہاوسنگ سوساٹی سکھر میں محل
نما گھر بنایا، یہ گھر بنانے کیلئے فنڈز خورشید شاہ کے ظاہر شدہ اثاثوں سے استعمال نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا دو دن کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔