Monday January 20, 2025

نیب کا میئر کراچی کے مشیر لیاقت قائم خانی کے گھر پر چھاپہ،کروڑوں مالیت کاکیا سامان برآمد کرلیا، جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جعلی بینک اکائونٹس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی کی ٹیم نے کراچی میں میئر کراچی وسیم اختر کے مشیر لیاقت قائم خانی کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم نے کراچی میں سابق ڈی جی پارکس سندھ لیاقت قائمخانی کے گھر پر چھاپہ کر کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، بانڈز اور جائیدادوں کے دستاویزات برآمد کر لی ہیں۔نیب کے چھاپے کے دوران

ملزم کے گھر سے 8 لگژرری گاڑیاں، جدید اسلحہ ، سونا، قیمتی زیورات، کراچی اورلاہور کے بنگلوں کے دستاویزات، کے ایم سی کی اصل فائلز برآمد کی گئی ہیں۔یاد رہے نیب کی ٹیم نے گزشتہ روز بلدیہ عظمی کراچی کے دفتر پر چھاپہ مار کر لیاقت قائم خانی کو حراست میں لیا تھا۔لیاقت قائم خانی کو ریٹائرمنٹ کے بعد کے ایم سی میں بطور مشیر تعینات کیا گیا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی پر باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش کے نام پر کروڑوں روپے کی غبن کا الزام ہے۔

FOLLOW US