Thursday February 13, 2025

تحریک انصاف پیپلزپارٹی کی کیا مدد کرنے والی ہے؟؟؟ کیا اندر کھاتے ہی معاملات طے ہوگئے؟؟انتہائی حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اس بار بھی چیئرمین سینیٹ متفقہ اور پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ ہمیں فوج اور عدلیہ کو مشورے دینے کی ضرورت نہیں ہے، ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ تحریک انصاف بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین پر

اتفاق کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک پارلیمنٹرین جیل سے نکل کر اداروں کو گالیاں دیتا ہے ،پہلے پارلیمنٹ کو نصیحت کی جائے پھر دوسرے اداروں کو۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ حدیبیہ اور اورنج ٹرین کا فیصلہ حق میں آئے تو اچھا اور کوئی بات خلاف ہوجائے تو کہا جائے کہ سازش ہوگئی ۔ سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے ہارس ٹریڈنگ نہیں کی اگر کسی کے پاس ہارس ٹریڈنگ کے کوئی بھی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔انہوں نے اس کے ساتھ یہ بھی دعوی کر دیا کہ چیئرمین سینیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی بنے گااور یہ بغیر ہارس ٹریڈنگ کے بنے گا۔اعتزاز احسن نے شریف برادران کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی فیصلہ ان کے خلاف آئے تو کہتے ہیں ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے۔فیصلہ ان کے حق میں آئے تو عدلیہ اچھی اور اگر ان کے حق میں نہ آئے تو یہی عدلیہ بری بن جاتی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے اور پہلے اپنی کارکردگی اچھی کرنی چاہیے۔ ہرادارے کواپنی ہی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے دوسرے اداروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہمیں عدلیہ اور فوج کو مشورے دینے کی ضرورت نہیں ہے۔