Tuesday January 21, 2025

دورہ امریکہ اور سعودی عرب سےقبل وزیراعظم اور آرمی چیف کی اہم ترین ملاقات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سلامتی سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہناہےکہ ملاقات کے دوران وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور امریکا کےحوالے سے امور زیر غور آئے جب کہ وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے جہاں وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے

خطاب کریں گے جب کہ دورہ امریکا سےقبل وزیراعظم سعودی عرب بھی جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سائیڈ لائن پر اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان 2 ملاقاتیں طے ہیں ۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ایک ملاقات لنچ جبکہ دوسری ہائی ٹی پر ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم امریکی صدر عالمی رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی تقریر کے مسودے کی تیاری شروع کردی گئی، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور بلیک آؤٹ کا خاتمہ وزیراعظم کی تقریر کا اہم متن ہوگا۔

FOLLOW US