Tuesday January 21, 2025

خورشید شاہ کے بعد پیپلزپارٹی کے ایک اور اہم رہنما گرفتار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیب نے پيپلزپارٹی کے رہنما يوسف بلوچ کو بھوربن کے قريب سے گرفتارکرليا گيا ۔کرپشن کے الزامات ميں قومی احتساب بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے ايک ہی دن میں پیپلزپارٹی کا دوسرا رہنما گرفتار کرلیا۔نيب کراچی اور پنڈی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پی پی رہنما يوسف بلوچ کو بھوربن مری سے گرفتار کيا۔يوسف بلوچ کو کل احتساب عدالت ميں پيش کيا جائے گا، راہداری ريمانڈ

کے بعد يوسف بلوچ کو کراچی منتقل کيا جائے گا۔اس سے قبل نیب سکھر اور راولپنڈی کی ٹیم نے اسلام آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا ۔خورشید شاہ کو آج نیب میں طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پارلیمنٹ میں اپنی مصروفیات کے باعث قومی احتساب بیورو میں پیش نہیں ہوئے تھے ۔

FOLLOW US