Tuesday January 21, 2025

وزیر اعلیٰ پنجاب سے اختلافات،استعفیٰ دیا تھا یا استعفیٰ لیاگیاتھا؟وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل بالاخر کھل کر بول پڑے

لاہور(این این)وزیر اعلیٰ پنجاب سے اختلافات،استعفیٰ دیا تھا یا استعفیٰ لیاگیاتھا؟وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل بالاخر کھل کر بول پڑے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ تاثردیا جارہا ہے کہ میرے وزیراعلی پنجاب سے اختلافات ہیں درست نہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ استعفے کے بعد سے میں نے اب تک ایساکوئی بیان نہیں دیا۔میں ایک بارپھر کہتا ہوں کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے انہیں وزیراعلی بنایا ہے اور ہم سب اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

FOLLOW US