Tuesday January 21, 2025

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان کے کن شہرو ں میں شدید بارش اور کہاں طوفان کا خطرہ ہے؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ایک اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی علاقے میں کسی طاقتور ترین طوفان کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر خالد ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 80 فیصد علاقوں میں مون سون پہلے ہی ختم ہو

چکا ہے اور اس دوران پاکستان کے گردونواح میں موسمی حالات معمول کے مطابق ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بارشیں کم ہونے کی وجہ سے ان دنوں گرمی اور حبس معمول سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں، صرف محکمہ موسمیات کی جاری کردہ خبروں پر انحصار کریں۔اتوار کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔سوموار کے روز ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی

میں 43 جبکہ نورپورتھل اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 43 جبکہ نورپورتھل اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US