راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاک فضائیہ کے جوانوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ’’چیف ائیر مارشل مجاہد انور خان کی قیادت میں ہمارے شاہین ہمارا فخر ہیں‘‘ انہوں نے 27فروری کے روز بھارت کے طیارے گرانے والے پاک فضائیہ کے جوان نعمان علی خان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ بھارت کو 27فروری کا دن کبھی نہیں بھولنا چاہیے‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا ’’مجاہدینِ افلاک کو سلام‘‘۔
https://twitter.com/peaceforchange/status/1172915714384105477
گزشتہ دنوں بھی انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ بھارت 27 فروری کو یاد رکھے۔ میں بھارت کو یہ بتا دوں کہ جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں لڑی جاتیں۔ جنگیں حب الوطنی کے جذبے اور سپاہی کے جذبے سے بھی لڑی جاتی ہیں۔ اگر بھارت نے پھر سے ایسی کوئی حرکت کی تو ہمارے اسکوارڈن لیڈر حسن اور ونگ کمانڈر نعمان جیسے شاہین تیار بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ تمام حالات میں اگر ہم پچھلے چند سال کے حالات پر نظر ڈالیں تو بیس سال سے بھارت نے براہ راست نہیں تو اور ذرائع سے ہم پر حملہ کیے رکھا ، کلبھوشن یادیو تازہ اور زندہ مثال ہے جو سب کے سامنے ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا مالی اور جانی نقصان ہوا۔ ہم نے افغانستان میں امن کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ افغانستان میں جو اس وقت پراسیس چل رہا ہے، ہماری خواہش ہے کہ وہ کامیاب ہو ۔
اگر افغان امن اعمل کامیاب ہو گیا تو ہماری مغربی سرحد پر فوج کی تعیناتی پہلے کم ہو گی پھر ختم ہو گی۔ بھارت سوچ رہا ہے کہ اگر ہماری فوج مغربی سرحد سے فارغ ہو جاتی تو کیا یہ بھارت کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے؟ اسی لیے بھارت کا یہ خیال ہے کہ مغربی سرحد سے فارغ ہو تو یہ وقت ہے کہ کوئی ایسا کام کر دیں کہ پاکستان بھرپور جواب نہ دے سکے۔ جنگیں صرف ہتھیاروں اور معیشت سے نہیں لڑی جاتیں ۔