اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان 19 ستمبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے، مشیر خزانہ، مشیر تجارت اور دیگر کابینہ اراکین وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ذرائع نے بتایاکہ ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب سے ڈائریکٹ نیویارک روانہ ہوں گے، وزیراعظم نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سائیڈ لائن پر اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان 2 ملاقاتیں طے ہیں۔ذرائع کے مطابق
دونوں رہنماؤں میں ایک ملاقات لنچ جبکہ دوسری ہائی ٹی پر ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم امریکی صدر عالمی رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی تقریر کے مسودے کی تیاری شروع کردی گئی، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور بلیک آؤٹ کا خاتمہ وزیراعظم کی تقریر کا اہم متن ہوگا۔