Tuesday January 21, 2025

کاؤنٹ ڈاؤن شروع، بھارت کی آزاد کشمیر پر حملے کی تیاریاں، ماؤنٹین اسٹرائیک کارپس کے ہزاروں فوجی حرکت میں آ گئے، بھاری ہتھیاروں کی منتقلی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کے سر پر جنگی جنون سوار ہے اور اس نے جنگی ٹینک، بھاری ہتھیار، ہیلی کاپٹر اور خصوصی فوجی دستہ ماؤنٹین اسٹرائیک کارپس لائن آف کنٹرول بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے، بھارت نے آزاد کشمیر پر حملے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پاکستان کی عسکری اور سول قیادت کی طرف سے بارہا اس خدشے کا اظہار کیا جاتا رہا ہے کہ بھارت آزاد کشمیر پر حملہ کر سکتا ہے، بھارتی وزیر بھی ایٹمی جنگ چھیڑنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں، بھارت کے اس عمل کے بعد کھل کر اس کے جنگی عزائم سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے عسکری اور سول اعلیٰ قیادت واضح طور پر بھارت کو باور کرا چکی ہے کہ اگر انڈیا حملہ کرے گا تو اسے منہ توڑ جواب دیاجائے گا۔ واضح رہے کہ اس دستے میں پندرہ ہزار فوجی شامل ہیں۔

FOLLOW US