Tuesday January 21, 2025

سگے بھائیوں نے جائیداد کے لالچ میں بہن کو 20سال تک قید رکھا، خاتون کے جسم میں کیڑے پڑچکے تھے

حافظ آباد : حافظ آباد میں خون سفید ہو گیا، سگے بھائیوں نے جائیداد کے لالچ میں بہن کو 20سال تک قید رکھا۔ پولیس نے ایک گھر سے ایک خاتون کو بازیاب کروایا ہے جسے کمرے مین بند کر کے رکھا گیا تھا۔ خاتون کو 25سال کی عمر میں قید کیا گیا اور اب 20سال بعد خاتون کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2سگے بھائیوں نے خاتون کو جائیداد کے لالچ میں 20سال پہلے قید کیا تھا اور وہ 20سال سے قید تھی جبکہ اس کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا تھا۔ خاتون کو جب بازیاب کروایا گیا تو اس کے جسم میں کیڑے پڑ چکے تھے اور وہ ذہنی طور پر بھی معذور ہو چکی تھی۔

خاتون نائلہ کے بھائی کھانا تھیلی میں ڈال کر کمرے میں پھینک دیتے تھے۔ میڈیا ٹیم پولیس کےئ ساتھ جب مزکورہ گھر پہنچی تو خاتون کو ایک گند سے بھرے ہوئے کمرے میں بند کر کے رکھا گیا تھا جہاں سے شدید بدبو آرہی تھی۔ پولیس نے ایک بھائی کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے بھائی کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس نے خاتون کو آزاد کروایا جس کے بعد لیڈی لانسٹیبل نے خاتون کو غسل دیا جس کے بعد وزیر انسانی حقوق ارشاد عالم سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر سارے معاملے کی تحیقات کا حکم دیا ہے۔ خاتون جسے 25سال کی عمر میں قید کیا گیا وہ ایک دم اپنے گرد اتنے لوگوں کو دیکھ کرپریشان ہو گئیں لیکن انہوں نے بہت عرصے بعد صاف ستھرا کھانا کھایا، پولیس خاتون کانسٹیبل نے اسے کھانا کھلایا۔ خاتون کو بازیاب کروا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں اس کا علاج معالجہ کیا جائے گا۔ پولیس کے پہنچنے پر نائلہ کا ایک بھائی میڈیا والوں سے بدتمیزی بھی کرتا رہا اور انہیں دھمکیاں بھی دیں لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔

FOLLOW US