چمن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد ہلاک کردیے۔ تفصیلات کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں ۔فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے سامنے سے فائرنگ کر دی تاہم مقابلے کے دوران چاروں دہشت گرد مارے گئے۔ مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایاگیا ہے
