Tuesday January 21, 2025

عدالت نے پاک افغان بارڈر پر گرفتار ہونیوالے عمر داؤد خٹک کی درخواست ضمانت پر بڑا فیصلہ سنادیا،ملزم دراصل کس ملک کا رہائشی ہے؟ حیرت انگیزانکشاف

پشاور(این این آئی)پشاورکی مقامی عدالت نے پاک افغان بارڈر پر گرفتار ہونیوالے عمر داؤد خٹک کی درخواست ضمانت خارج کردی۔مقامی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج جویریہ خان نے پاک افغان بارڈر پر گرفتار ہونیوالے عمر داؤد خٹک کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ایف آئی اے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمر داود خٹک بھارت اور افغانستان کے ایجنسیوں لئے کام کرتا تھا،ملزم عمر داؤد کے پاس جعلی کاغذات برآمد ہوئے۔ ٹریول ہسٹری بھی معلوم کرنی ہے۔ پاکستان کے خلاف انٹی سٹیٹ سرگرمیوں میں ملوث عمر داؤد خٹک کو ایف آئی اے نے گذشتہ

روز گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق عمر داؤد خٹک اس وقت ایف آئی اے سائبر ونگ کے پاس ہے، عمر داؤد نے فیس بک پر متعدد آئی ڈیز پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا، پاکستان کے علاقے کرک سے تعلق رکھنے والا عمر داؤد خٹک اپنے آپ کو افغانی ظاہر کررہا تھا۔عدالت دلائل مکمل ہونے پر عمر داؤد خٹک کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

FOLLOW US