Monday January 20, 2025

اعجاز شاہ کی چھٹی، وزیراعظم نے نیا وزیرداخلہ مقرر کرنے کافیصلہ کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے نیا وزیر داخلہ لگانے پر غور شروع کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیا وزیر داخلہ مقرر کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔نئے وزیر داخلہ کے لیے وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے نام زیر غور ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اعجاز شاہ کی طبعیت نازساز ہے،ان کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کیا جاتا ہے۔جس وجہ سے وزارت کے امور متاثر ہو رہے ہیں چونکہ یہ بہت اہم وزارت ہے اس وجہ سے وزیراعظم عمران خان کو اب ایک نئے وزیر داخلہ کی تلاش ہے۔پریز خٹک نے بھی وزارت داخلہ کے قلمدان پر نظریں جمائی ہوئی ہیں۔اس تمام سلسلے میں

وزیراعظم عمران خان غور کر رہے۔حتمی فیصلہ بھی وزیراعظم عمران خان کریں گے۔خیال رہے رواں سال مئی میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو دل کا دورہ پڑا تھا۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو دل کی تکلیف کے باعث ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو اے ایف آئی سی راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ اے ایف آئی سی راولپنڈی میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے وزیر داخلہ کی انجیو پلاسٹی کی۔وفاقی وزیر داخلہ کے دل کی تین شریانوں کو سٹنٹ ڈال کر کھول دیا گیا۔ انجیو پلاسٹی کے بعد وزیر داخلہ اعجاز شاہ سی سی یو میں زیر علاج رہے۔ ڈاکٹروں نے وزیر داخلہ کو آرام کا مشورہ دیا تھا۔ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث وزیر داخلہ اعجاز شاہ کئی روز کیلئے سیاسی منظر نامے سے غائب رہیں گے۔ جب کہ دوسری جانب : معروف صحافی عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اندر تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس بھی کچھ خبریں جس کے مطابق وفاقی کابینہ میں بہت ساری تبدیلیاں ہوں گی۔

FOLLOW US