Monday January 20, 2025

حکومت کے معیشت کی بحالی کیلئے اہم اقدامات پر فوائد کا آغاز، وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے معیشت کے حوالے سے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (این این آئی) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت نے معیشت کیلئے ٹارگٹ 2.4فیصد رکھا ہے جو بآسانی حاصل ہو جائیگا،ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 27فیصد اضافہ ہوا، تعداد بڑھ کر 25لاکھ تک پہنچ گئی ہے، سول حکومت اخراجات میں 50 ارب کمی، دفاعی اخراجات منجمند کیئے گئے،ان چیزوں کا فائدہ اب نظر آنا شروع ہو جائیگا،گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کا معاملہ سپریم کورٹ پر چھوڑنے کا مقصد شفافیت یقینی بنانا ہے، ہر فیصلہ قانون اور عوامی مفاد کی بنیاد پر ہوگا،پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے،اس سے

متوسط طبقے کو فائدہ ہوگا،دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملکی دفاع کیلئے قوم ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے۔ بدھ کو وہ وزیر مملکت محصولات حماد اظہر،وزیر پلاننگ و منصوبہ بندی، مشیرتجارت عبد الرزاق داؤد، چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی اور سیکرٹری خزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ عبد الحفیظ شیخ نے کہاکہ تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تو معیشت زبوں حالی کا شکار تھی، وزیراعظم کی معاشی ٹیم ملکی اقتصادی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آئے تو قرضے 30 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھے، آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کو سراہا گیا۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں برآمد کنندگان پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا، بلکہ مراعات دی گئیں،عالمی بینک سمیت مختلف اداروں سے وسائل کا انتظام کیا گیا۔حفیظ شیخ نے کہاکہ کفایت شعاری کے پروگرام پر عمل کیا گیا،سول حکومت اخراجات میں 50 ارب کمی، دفاعی اخراجات منجمند کیئے گئے،ان چیزوں کا فائدہ اب نظر آنا شروع ہو جائیگا۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ تصدیق شدہ ریفنڈ فوری طور پر ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ہمارا مقصد ہے کاروباری طبقے کو پیسے ملیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ 2015 سے اب تک ایک لاکھ روپے مالیت کے انکم ٹیکس ریفنڈ فوری ادا کیئے گئے،سیلز ٹیکس ریفنڈ نظام کو بھی آٹو کر دیا گیا ہے،تین یا چھ مہینے کے بجائے فوری ریفنڈ ادا کیئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ 100 فیصد فوری ریفنڈ ادا کیئے جائیں گے، فاسٹر پروگرام پر عمل شروع کر دیا، بزنس کی راہ میں ہر رکاوٹ دور کریں گے۔حفیظ شیخ نے کہاکہ پاکستان میں پچھلے سال 19 لاکھ اور اس سال 25 لاکھ ٹیکس فائلر ہوگئے،فائلرز کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ جولائی میں برآمدات میں 2.23 ارب ڈالر بڑھیں،درآمدات میں بھی کمی آئی،کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 73 فیصد کمی آئی،انہوں نے کہاکہ پہلے دو ماہ میں 509 ارب کے بجائے 580 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا،دو ماہ میں ٹیکس محاصل میں 24 فیصد اضافہ ہوا،سیلز ٹیکس میں 43 فیصد، ان لینڈ ٹیکسوں میں 39 فیصد اضافہ ہوا،دو ماہ میں ہدف 644 ارب تھا، 90 فیصد ہدف پورا کر لیا۔ انہوں نے کہاکہ دو ارب سے دس ارب روپے تک کے منصوبوں کی منظوری کا اختیار سی ڈی ڈبلیو پی کو دیدیا ہے،

دو ارب روپے تک کے منصوبوں کی منظوری کا اختیار محکموں کو دیدیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ نجکاری کمیشن کو دس اداروں کی نجکاری کا کہا گیا ہے۔ حفیظ شیخ نے کہاکہ نان ٹیکس ریونیو میں 8پ0 ارب روپے کا خاطر خواہ اضافہ ہوگا اسٹیٹ بنک کے منافع میں 300 ارب روپے متوقع ہے،آر ایل این جی کے پلانٹس کی مد میں بھی نان ٹیکس ریونیو ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاور سیکٹر میں ٹیکس چوری روک کر 100 ارب روپے بچائے گئے،مکمل یقین ہے کہ نہ صرف جی ڈی پی کا ہدف حاصل کریں گے بلکہ گروتھ ہدف سے زیادہ ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پچھلے پان. سال سے زراعت کی منفی گروتھ تھی،امسال زرعی ترقی ساڑھے تین فیصد متوقع ہے۔انہوں نے کہاکہ دیہاتوں میں خوشحالی آئے گی،دو موبائل کمپنیوں نے جزوی طور پر 70 ارب ادا کر دیئے ہیں،مزید کمپنیوں سے رقوم ملنے سے یہ فنڈز 200 ارب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے،اس سے متوسط طبقے کو فائدہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ ایکنک نے 579 ارب روپے مالیت کے منصوبے منظور کیئے،250 ارب کے منصوبے زراعت سے متعلق ہیں۔حکام نے کہاکہ دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملکی دفاع کیلئے قوم ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ دو موبائل کمپنیوں نے جزوی طور پر 70 ارب ادا کر دیئے ہیں،مزید کمپنیوں سے رقوم ملنے سے یہ فنڈز 200 ارب ہو جائیں گے۔

FOLLOW US