راولپنڈی (این این آئی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جتنا کشمیری برداشت کر رہے ہیں، بھارت کو اس سے دگنا برداشت کرنا پڑیگا،انہوں نے کہاکہ جتناکشمیری برداشت کررہے ہیں بھارت کواس سے دگنابرداشت کرناپڑیگا۔ انہوں نے کہاکہ بعض جنگیں اپنی خواہش پرلڑی جاتی ہیں،بعض جنگیں ناگزیرہوتی ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ معیشت ایک سال میں خراب نہیں ہوئی،معیشت خراب ہونے میں ماضی کے غلط فیصلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب لڑنے کاوقت آیاتوعزت کیلئے لڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیسے نہیں عزت اوروقارکیلئے لڑناہے۔ انہوں نے کہاکہ خالی ہاتھوں
سے بھی لڑناپڑاتولڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جنگ توگزشتہ کئی دہائیوں سے لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی معاشی ضروریات کیلئے قرضے لینے پڑرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 52ارب ڈالرمیں سے29ارب ڈالرصوبوں کوچلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 23ارب میں سے19ارب سوداورقرضوں کی مدمیں جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دفاع،پی ایس ڈی پی اوردیگرضروریات کیلئے قرضے لینے پڑتے ہیں،معیشت کی کیموتھراپی کرناپڑیگی جس کے اثرات بھی ہونگے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کشمیری کے عوام کو پیغام دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کشمیر ہمیں جان سے عزیز ہے، آخری گولی،آخری سپاہی اورآخری سانس تک کشمیریوں کیلئے لڑیں گے، بھارت میں فاشسٹ مودی کی حکومت ہے، وہاں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں،خطہ امن کی جانب بڑھ رہا ہے مگر بھارت اس وقت نئی جنگ کا بیج بو رہا ہے،بھارت کچھ بھی کر نے سے پہلے 27فروری کو یادرکھے،ہماری نوفرسٹ یوز کی کوئی پالیسی نہیں، ہماری پالیسی ڈیٹرنس (دفاع) کی ہے، اس کے لیے جو بھی اس کا استعمال ہے ریاستی پالیسی کے مطابق ہوگا،موجودہ حالات میں قوم کو ایک ہونے کی ضرورت ہے اور ایک ہے،ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے جس پر عام مقامات یا پریس کانفرنس پر بات نہیں کی جاسکتی،پاکستان ہائبرڈ جنگ سے نبرد آزما ہے، اسرائیل کو تسلیم کر نے سے متعلق بات پروپیگنڈا ہے، آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے تھے، عوام چھ دسمبر کو شہیدوں کے گھر جائے،شہداء کے لواحقین کو محسوس ہوناچاہیے قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے،قوم انسداد پولیو کو ملکر کامیاب بنائے۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں بہادر کشمیریوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آزادی کی اس جدوجہد میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری سانسیں آپ کے ساتھ چلتی ہیں، 72 سال آپ نے بھارتی دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے،
آپ کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی جیسے ناپسندیدہ عمل سے تابیر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ آپ کی ثابت قدمی کو سلام ہے، ہمیں آپ کی موجودہ مشکلات کا بھرپور احساس ہے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور انشااللہ کھڑے رہیں گے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہمیں رب سے امید ہے کہ آپ اپنا جائز حق خود ارادیت حاصل کرکے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ضرورت ہے کہ ہم ثابت قدم رہیں، آزادی کی جدوجہد بہت لمبی ہوتی ہے، پاکستان کی آزادی کی جدوجہد 1947 میں شروع نہیں ہوئی تھی بلکہ اس کا آغاز 1857 سے ہوگیا تھا، اتنی لمبی جدوجہد کرکے ہم نے پاکستان حاصل کیا اور کشمیر کے لیے بھی اس جدوجہد پر نہ کوئی سمجھوتہ ہوگا اور نہ اس میں کوئی کمی آئے گی۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کسی بھی ملک کی افواج اس کی خودمختاری اور سلامتی کی محافظ ہوتی ہیں، اگر قومی طاقت کے دوسرے عناصر مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کو روکنے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوتے تو جنگ لڑنا مجبوری میں ایک آپشن بن جاتا ہے اور پھر کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، اس کے لیے ہم کوئی بھی قدم اور کسی بھی انتہا تک جائیں گے خواہ اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے، پاکستانی عوام، حکومت اور افواج پاکستان آخری گولی، آخری سپاہی، آخری سانس تک پرعزم ہیں اور رہیں گے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کے مشرق میں ایک ایسا ملک ہے جس کے خطے کے بڑے پلیئرز کے ساتھ معاشی مفادات جڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے شمال میں دنیا کی ابھرتی ہوئی طاقت چین ہے، جس کے بھارت کے ساتھ کچھ اختلافات موجود ہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہمارے مغرب میں افغانستان ہے جو دنیا کی بڑی طاقتوں کا مرکز رہا ہے جبکہ جنوب مغرب میں ایران موجود ہے جس سے ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں لیکن مشرق وسطیٰ کے ماحول کی وجہ سے اس ملک کو مسائل درپیش ہیں۔