Tuesday January 21, 2025

عثمان بزدار کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

لاہور(نیوز ڈیسک)دار عثمان بزدار ہیلی کاپٹر میں حافظ آباد سے لاہور آ رہے تھےکہ ان کا ہیلی کاپٹر پرندہ ٹکرانے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گیا۔تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حافظ آباد کا دورہ کرکے واپس لاہور پہنچ رہے تھے کہ لینڈنگ سے پہلے ان کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔پرندہ ٹکرانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی جس سے بڑا حادثے ہونے سے بچ گیا۔اس واقعے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارمکمل طور پر محفوظ رہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی کی

خبریں اُس وقت سے آ رہی ہیں جب سے وہ وزیراعلیٰ بنے ہیں،تاہم وزیراعظم عمران خان نے اس بات سے صاف انکار کیا کہ عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ تبدیل کیا جائے گا۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ میری اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے ہفتے ایک اہم ترین شخصیت لاہور میں ڈیفنس میں تشریف لائیں اور وہ ویلنشیا بھی گئیں۔انہوں نے عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ تمہیں میرے ہوتے ہوئے فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے تمہیں کچھ نہیں ہو سکتا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ آپ مجھ سے ان کا نام نہ پوچھنا کیونکہ پاکستان میں سچ بولنا منع ہے۔عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ اس شخصیت نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو یقین دلایا ہے کہ آپکو تبدیل نہیں کیا جا رہا۔واضح رہے کہ اس سے قبل کئی صحافی عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ ہٹانے کی خبروں کا دعویٰ کر چکے ہیں۔ معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عثمان بزدار کو وزارت اعلی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو کوئی اور ذمہ داری دے دی جائے گی اوروزارت اعلیٰ سے ہٹنے والے ہیں۔

FOLLOW US