Tuesday November 26, 2024

بے گناہ کشمیری جیلوں میں زندگیاں گزارنے پر مجبور،ان حالات میں پاکستان نے بھارت کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیوکوکل پیر2 ستمبرکوقونصلررسائی دی جائے گی، بھارتی کمانڈر یادیوجاسوسی اور دہشتگردی کے جرائم میں پاکستان میں زیرحراست ہے، کلبھوشن کو ویانا کنونشن اورعالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق قونصلررسائی دی جا رہی ہے۔ اسی طرح وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو قونصلر رسائی دی جائے گی۔

کلبھوشن کو پاکستانی قوانین کےمطابق قونصلررسائی دی جائے گی۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے کہتا ہوں یہ مسئلہ سیاست کا نہیں ملک اورقوم کا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر احتجاج میں اپوزیشن اراکین کو دیکھا ہے۔ اپوزیشن جمعہ کواحتجاج میں نہیں آسکی توآئندہ جمعہ کواحتجاج میں شریک ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پرامن ملک ہیں۔ خطے کا امن خراب نہیں کرنا چاہیے۔ جنگ آخری آپشن ہوتا ہے۔ کوئی باشعورملک یاطبقہ جنگ سے گفتگو کا آغازنہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے،دنیا کو نوٹس لینا چاہیے۔ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ جنگ مسلط کی تواپنے دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے مذاکرات کا کوئی ماحول دکھائی نہیں دے رہا۔ مسئلہ کشمیرکے تین فریق ہیں۔

کشمیری قیادت اس وقت قید میں ہیں، نظربند ہیں، مذاکرات کون اورکیسے کرے گا؟ کشمیرمیں کرفیو لگا ہے، لاک ڈاؤن ہے، ایسے میں مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ واضح رہے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹایا جائے اور کشمیری قیادت کو رہا کیا جائے تومذاکرات ہوسکتے ہیں، کسی تیسرے فریق کی معاونت یا ثالثی کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

FOLLOW US