Tuesday January 21, 2025

ہیٹ ویو نے انتہائی خطرناک ثابت ہو ، جیل میں اے سی نہ ہونےکی وجہ سے فریال تالپوربارے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ جو کہ اس وقت جعلی اکاؤنٹس کیس میں جیل میں ہیں ہیٹ ویو کے دوران ائیرکنڈیشن کی سہولت میسر نہ ہونے پر الرجی کا شکار ہو گئی ہیں۔ فریال تالپور کے وکیل ضیاءالحسن لنجار کے مطابق فریال تالپور کو الرجی ہو ہو گئی ہے، ان کو آنکھ میں موتیا کی شکایت بھی ہے جبکہ وہ عارضۂ قلب میں بھی مبتلا ہیں۔ضیاءالحسن لنجار کے

مطابق فریال تالپور کو ہسپتال میں طبی معائنہ کروانے کی اجازت بھی نہیں مل رہی ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید نے فریال تالپور کو صحت کی سہولتیں فراہم نہ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی رائے کے باوجود حکومت نے اپنی روش نہ بدلی ، خوفناک سیاسی تصادم ملک وقوم کے لئے زہر قاتل اور دشمنوں کے لیے جشن فتح کے مترادف ثابت ہو گا اس لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان ، سابق صدر پاکستان آصف علیزرداری ، سیاسی امور کی چیئر پرسن محترمہ فریال تالپور سمیت سیاسی رہنمائوں کا احتساب ضرور کریں مگر انتقام ، پگڑی اُچھالو مہم میڈیا ٹرائل ، ٹارچر کر کے بدنیتی سے بوگس مقدمات قائم کرنا اُن کے اپنے لیے گلے کی ہڈی ثابت ہو گی اگر صدر پاکستان آصف علی زرداری ، محترمہ فریال تالپور کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے میں ریاستی جبر اور حکو متی مشینری کے ذریعے رکاوٹیں ختم نہ کی گئیں تو پیپلزپارٹی سمیت ساری جمہوری قوتیں انسانیت کے نام پر تذلیل برداشت کرنے کے بجائے شدید ٹکرائو کی پالیسی اختیار کرنے پر مجبور ہو جائیں گی جس کے بعد کسی بھی وقت پیارے ہم وطنوں اسلام علیکم کی صدا پاکستان کشمیری قوم کی قوت سماعت سے ٹکراتے ہوئے کرہ ارض پر سنائی دے گی اور90ایام میں انتخابات کروانے کے وعدے ہونگے جن پر عمل درآمد کیلئے پوری قوم کو ایک طویل ترین صبر آزما لہو رنگ تحریک کا آغاز کرنا پڑے گا۔

FOLLOW US