اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) والد نے بیٹی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے دو افراد کو گولیاں مار دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حافظ آباد میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔جہاں لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنا لڑکوں کو مہنگا پڑ گیا۔لڑکی کے والد نے بیٹی سے بدتمیزی کرنے والے دو افراد کو گولی مار دی۔بعدازاں دونوں کو نہر میں پھینک دیا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ لڑکی سے بدتمیزی کرنے والا ایک لڑکا دم توڑ گیا
جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل شور کوٹ میں لڑکے سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں نوجوان کا سر عام تشدد کا نشانہ بنایا اورسر مونڈ دیا گیا تھا ۔جب کہ اس کی جیب سے نقدی شناختی کارڈ نکال لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس تھانہ چٹیانہ کی حدود میں لڑکے سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں نوجوان کو پکڑ کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا پھر اس کا سر اور بھوئیں مونڈ دیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہزاد نامی نوجوان کو کسی لڑکے کو چھیڑ چھاڑ کے الزام میں پکڑ کر پہلے تو خوب درگت بنائی اور پھر پکڑ کر سر اور مونچھین مونڈ دیں ویڈیو میں کئی نوجوان اس شخص کے پاس کھڑے باری باری سر مونڈ رہے ہیں اور جیب سے نقدی وشناختی کارڈ ودیگر سامان نکال لیا یہ واقعہ پولیس تھانہ چٹیانہ کے بالکل قریب پیش آیا جس سےپولیس مکمل طور پر بے خبر رہی۔واضح رہے اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں لڑکی کو چھیڑنے والے کی درگت بنا دی جاتی ہے۔اوکاڑہ میں لڑکی کو چھیڑ چھاڑ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ لڑکی نے بھرے بازار میں لڑکے پر تھپڑوں کی بارش کر دی تھی۔نوجوان نے خوب تھپڑ کھا کر منت سماجت کر کے اپنی جان چھڑائی جبکہ سیکورٹی اہلکار بھی تماشا دیکھنے میں مصروف رہے۔تاہم آج پیش آنے والا اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے کیونکہ اس میں نوجوان کو کسی لڑکی کو نہیں بلکہ لڑکے کو چھڑنے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس تھانہ چٹیانہ کی حدود میں لڑکے سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں نوجوان کو پکڑ کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا پھر اس کا سر اور بھوئیں مونڈ دیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔