Thursday February 13, 2025

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کی بھی شادی ہو گئی ،،دلہن کون ہے اور کیسی دکھتی ہے؟؟جان کر آپ چونک اٹھیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے عبد اللہ خاقان عباسی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ عبد اللہ خاقان کی تقریب ولیمہ کا انعقاد وزیر اعظم ہائوس کے لان میں اتوار کی شام کو ہوا۔ ان کی شادی ایک ریٹائرڈ بیوروکریٹ کی بیٹی مریم کے ساتھ ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں خاندانوں نے شادی

کی تقاریب کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اس لئے ولیمہ میں انتہائی محدود لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں سرکاری حکام بھی شریک نہیں تھے جبکہ ولیمے میں پرائم منسٹر ہاؤس کا عملہ بھی شامل نہیں تھا۔ ولیمے میں مہمانوں کی ون ڈش سے تواضع کی گئی۔ امیر ترین وزیر اعظم کے بیٹے کی انتہائی سادگی میں دعوت ولیمہ پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے حیرت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بڑی تبدیلی قرار دیا ہے۔