Thursday September 11, 2025

ماسٹر پلان تیار، وزیراعظم عمران خان اور جنرل قمر باجوہ کے دورمیں مسئلہ کشمیر حل ہونے کااعلان کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دور میں مسئلہ کشمیر حل ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جو ہو رہا اہے اسے ماسٹر پلان کا حصہ ہونے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔پاکستان کی خارجہ پالیسی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی قیادت میں اچھی جا رہی ہے۔کشمیر کو جب تک آزاد نہیں کراتے دم نہیں لیں گے۔سمجھوتہ ایکسپریس بند کر دی ہے, کوئی چلا کر دکھائے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری سے سیاسی اختلافات ہیں ذاتی دشمنی نہیں۔آصف علی زرداری کی کی اسپتال منتقلی اچھی خبر ہے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دور میں مسئلہ کشمیر حل ہو گا۔ایک گروپ عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

فضل الرحمن سے اپیل ہے کہ موجود صوتحال کو دیکھیں۔جب کہ گذشتہ روزایک کالج میں کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی جدوجہد نے کرنا ہے، میں نے کبھی نریندر مودی کو سمجھنے میں غلطی نہیں کی، 23 دن سے ہٹلر اور خونخوار مودی کی وجہ سے کشمیر سے بارود کی بو آرہی ہے اور سفاک مودی نے دنیا میں عجیب سماں بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نے مسئلہ حل نہیں کیا، اگر وہ سنجیدہ ہوتی تو رائے شماری ہو چکی ہوتی، بھارت کے 25 کروڑ مسلمان آج پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، آج ہمیں کشمیریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہے ورنہ تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اکتوبر، نومبر میں پاک۔ بھارت جنگ ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، اس وقت تمام اختلاف ختم کر کے ہمیں ایک ساتھ ہونا چاہیے۔